ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے شہر میں صاف پنجاب مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

جمعرات 19 مئی 2022 22:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زیر نگرانی شہر میں صاف پنجاب مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا،اس سلسلہ میں شہریوں کی آگاہی کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر سربراہی ایک آگاہی واک سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کلوووال سے نکالی گئی۔سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی خالد گورائیہ نے ڈپٹی کمشنر کو صاف پنجاب مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران فاروق نے اس موقع پر کمپنی ورکرز میں کیپ تقسیم کیں اور شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ شہر کو صاف ستھرائی رکھنے کیلئے شہریوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے اور بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہری صفائی کے متعلق کیلئے ہیلپ لائن 1139پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ کوڑا کرکٹ کوڑا دان کے اندر پھینکیں اور کمپنی کے عملہ سے تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مہم کے دوران شہر کے خالی پلاٹوں سے کوڑا کرکٹ لفٹ کیا جائے گا، روڈ کے ڈیوائڈرز، سنٹر میڈین اور کناروں تک صفائی، پارکس اور تفریحی مقامات، بس اسٹینڈز، ویگن اسٹینڈز، کاروباری مراکز، کھیلوں کے میدانوں اور وقبرستانوں کی صفائی کی جائے گی جس سے شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں