ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کی زیر نگرانی فل اسکیل اربن فلڈ ایکسرسائز

جمعہ 20 مئی 2022 23:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈیزاسٹر مینجمنٹ عبدالرئوف مہار نے کہاہے کہ مون سون میں ممکنہ موسلادھار بارشوں سے شہر میں پیدا ہونے والے ہنگامی صورتحال سے موثر طور پرنمٹنے اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کی زیر نگرانی فل اسکیل اربن فلڈ ایکسرسائز کا مقصدریسکیو1122اور میٹروپولٹن کارپوریشن سمیت تمام متعلقہ محکموں کی تیاریوں، استعداد کار اور صلاحیت کو جانچنا ہے اور تیاریوں کا جائزہ لینا ہے، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پری فلڈ ارینجمنٹ کے مطابق تمام محکموں کو فلڈ پلان کے مطابق ہمہ وقت تیار رہنے کی تاکید کردی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ صفدر روڈ نالہ بھیڈ پر اربن فلڈ ایکسرسائز کاجائزہ لینے کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 گوجرانوالہ سید کمال عابد، چیف آفیسر میٹروپولٹن کارپوریشن زبیر وٹو،ڈی او ایمرجینسی نوید اقبال ، ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب،سی ای او ایجوکیشن میاں محمد ریاض، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن، اشفاق نذر،مرزاعبدالشکور، میاں اعجازانجم، جی ایم معصومی کے علاوہ ریسکیو محافظین ، سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ، محکمہ انہار،محکمہ لائیو اسٹاک، ٹریفک پولیس، سوشل ویلفیئر آرگنائزیشنزکے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اے ڈی سی ریونیو نے ممکنہ سیلاب سے نمبرد آزما ہونے والے آلات کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور ان کو اسٹینڈ بائی پوزیشن میں رکھاجائے تا کہ بوقت ایمرجنسی عوام کوفوی ریلیف مہیا کیا جا سکے۔اے ڈی سی آر نے کہا کہ اس طرح کی فرضی مشقوں کا مقصد ریسکیورز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پرکھنے کے ساتھ ساتھ آلات کی آپریشنل صلا حیتوں کو بھی جانچنا ہے تاکہ ممکنہ سیلاب سے بچاو¿ کے لیے بہترین اقدامات کیے جا سکیں اور ضلعی محکموں کے درمیان باہمی اشتراک قائم کیا جا سکے تا کہ بوقت ایمرجنسی عوام کو جلد ریلیف مہیا کیا جا سکے۔اے ڈی سی آر عبدالرئوف نے ریسکیو اور دیگر اداروں کی ممکنہ سیلاب کی تیاری و باہمی تعاون کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں