پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کچھوؤں کی افزائش نسل اور ان کی دیکھ بھال کا عالمی دن 23مئی کومنایا جائے گا

اتوار 22 مئی 2022 19:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) پاکستان سمیت دنیا بھر کچھوؤں کی افزائش نسل اور ان کی دیکھ بھال کا عالمی دن 23مئی کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں کچھوؤں کی کم ہوتی تعداد،ان کی افزائش و دیکھ بھال اور کچھوؤں سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے امریکہ کی حیوانات کے متعلق ایک تنظیم نے دنیا بھر میں کچھوؤں کی نسل کشی کے خلاف تحریک چلانے کیلئے 1990ء میں کچھوؤں کی حفاظت کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دنیا بھر میں ہر سال23مئی کو کچھوؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں