سیالکوٹ، تیز رفتار موٹرسائیکل کا ر سے ٹکرا گئی ،ایک شخص جاں بحق

اتوار 22 مئی 2022 19:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) سیالکوٹ کے علاقہ گھوئینگی میں تیز رفتار موٹرسائیکل کا ر سے ٹکرا جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ انٹرا چینج راجوکی کے قریب محمد طلحہ اور محمد منشاء سکنہ گھوئینگی اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ڈسکہ سے گاؤں جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کار سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محمد طلحہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ریسکیو ٹیم نے محمد منشاء کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں