سمبڑیال ، 12گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

گیپکو سب ڈویژن سمبڑیال اورگیپکو سب ڈویژن بھوپالوالہ عملہ صارفین کے کمپلینٹ فون کال لینے سے گریزاں

پیر 30 مئی 2022 21:07

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2022ء) دیہات کے ساتھ ساتھ سٹی سمبڑیال میں بھی 12گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،گیپکو سب ڈویژن سمبڑیال اورگیپکو سب ڈویژن بھوپالوالہ عملہ صارفین کے کمپلینٹ فون کال لینے سے گریزاں ،بجلی کی باربار ٹرپنگ نے الیکٹرونکس اشیاء کے جلنے میں اضافہ کردیا، گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تاجر حضرات بھی پریشان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کے آتے ہی سمبڑیال اور گردونواح سمیت سمبڑیال سٹی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے ،کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے بجلی سے چلنے والے یونٹوں پر کام کرنے والے مزدور دیہاڑی نہ لگنے کی وجہ سے نہ صرف روٹی کے لیے پریشان بلکہ بے روزگار بھی ہورہے ہیں ،بار بار بجلی کی آنکھ مچولی سے الیکٹرونکس اشیاء کے جلنے کے واقعات عام ہورہے ہیں اور بجلی کی وولٹیج کم ہونے اورمکمل فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ سمیت مسجدوں کو پانی کی فراہمی کے ٹربائین بھی بند ہوجاتی ہیں جس سے نمازیوں کو بھی وضو کے لیے صاف پانی کی مسلسل فراہمی متاثر ہوتی ہے جبکہ طلباء وطالبات کو بھی اپنا یونیفارم بغیر سلوٹیں نکالے پہننا پڑتا ہے، اس سلسلہ میں جب صارفین سمبڑیال اوربھوپالوالہ سب ڈویژن آفس میں فون کر تے ہیں تو کوئی جواب نہیں ملتا ، عوامی سماجی حلقوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں