مرکزی انجمن تاجراں سمبڑیال کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تاجر برادری کے تین گروپوں نے کاغذات نامزدگی چیف الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیئے

جمعرات 2 جون 2022 00:00

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2022ء) مرکزی انجمن تاجراں سمبڑیال کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تاجر برادری کے تین گروپوں کے کاغذات نامزدگی چیف الیکشن کمیشن کے پاس جمع ، مقررہ تاریخ تک کسی بھی گروپ نے کاغذات واپس نہیں لیے ،کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد تینوں گروپ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل ، انتخابی معرکہ5جون کو ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجراں سمبڑیال کے الیکشن سال برائے 2022-23 کے لیے تاجر برادری کے تین گروپوں تاجر اتحاد گروپ پینل کے صدرشیخ طاہر دانش ، جنرل سیکرٹری شیخ محمد جمیل ، سینئر نائب صدر رانا جاوید اقبال ، دوسرے پینل حاجی شیخ غلام قادر گروپ کے امیدوار برائے صدر شیخ عامر نسیم ، جنرل سیکرٹری رانا محمد رمضان جانی، سینئر نائب صدر شیخ کاشف اورتیسرے پینل خدمت گروپ کے شیخ نعیم انور صدر ،شیخ شفیق جنرل سیکرٹری اورسینئر نائب صدر کے لیے اسلت خان نے مقررہ تاریخ 31جولائی تک چیف الیکشن کمیشن کے پاس اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں اورکاغذات واپس لینے کی تاریخ یکم جون تک کسی بھی امیدوار / گروپ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے جبکہ چیف الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد تینوں گروپوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا اہل قراردے دیا اورتینوں گروپوں کے درمیاں انتخابی میدان 5جون کو سجے گا اورحاجی شیخ حبیب اللہ چیف الیکش کمیشن کے فرائض سرانجام دیں گی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں