سمبڑیال،شاندار طمانچے دار کبڈی میچ کل دھانانوالی میں کھیلا جائے گا

پیر 6 جون 2022 23:36

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2022ء) شاندار طمانچے دار کبڈی میچ کل دھانانوالی میں کھیلا جائے گا، پاکستان گرین دھانانوالی اورپاکستان وائٹ کبڈی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے وال کبڈی میچ میں بین الاقوامی کھلاڑی مشرف جاوید جنجوعہ، عرفان عرف مانا جٹ سمیت شہرت یافتہ کھلاڑی شرکت کریں گے، ایم این اے رانا شمیم احمد خاں کی سرپرستی میںمنعقد ہونے والے کبڈی میچ میں ایم پی اے چوہدری ارشد وڑائچ، رانا عبدالستار ،چوہدری نوید اشرف ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس ، اے سی سمبڑیال حیدر عباس سمیت دیگر بطور مہمان شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق صدیق بٹ کی طرف سے دھانانوالی نزد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سیالکوٹ میں آج بوقت 4بجے شام شاندار طمانچے دار کبڈی میچ کھیلا جائے گاجس میں سابق پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان مشرف جاوید جنجوعہ، کیپٹن پاکستانی کبڈی ٹیم عرفان عرف مانا جٹ سمیت ملک بھر سے شہرت یافتہ کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ این این اے حلقہ راناشمیم احمد خاں کی سرپرستی میں کھیلے جانے والے کبڈی میچ میں ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ، رانا عبدالستارخاں، چوہدری نوید اشرف ،راناعارف اقبال ہرناہ ، چوہدری طارق سبحانی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ، شجاعت علی پاشا جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس، اے سی حیدر عباس ودیگر بطور مہمان شرکت کریں گے ، میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو2 لاکھ نقد انعام بمعہ ٹرافی جبکہ رنراپ ٹیم کو 1 لاکھ روپے بمعہ ٹرافی انعام دیا جائے گا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں