سمبڑیال،مقامی انتظامیہ اورسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی مہم واک کا انعقاد

جمعہ 10 جون 2022 00:20

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2022ء) مقامی انتظامیہ اورسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی مہم واک کا انعقاد ، محکمہ صحت ،ریونیو عملہ ،سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی شرکت، شہریوں کو موذی مرض سے بچائو کے لیے اپنا نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی اورڈینگی سے بچنے کے لیے اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھنا ہوگا، ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر عامر رفیق رانا کی سمبڑیال کی واک کے شرکاء سے گفتگو ۔

تفصیلات کے مطابق مہلک موذی مچھر ڈینگی سے بچائو اورحفاظتی تدابیر کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال حیدر عباس اورسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تحصیل کمپلیکس سمبڑیال سے مین جی ٹی روڈ تک ’’ڈینگی آگاہی مہم واک ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، واک میں محکمہ صحت کے افسران ،عملہ سوشل ویلفیئر عملہ ، تحصیل انتظامیہ کے اہلکاروں ،معززین علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موذی مرض سے بچائو اورتدارک کے حوالے سے اینٹی ڈینگی ورک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر رفیق رانا کا کہنا تھا ڈینگی سے ڈرنے کی نہیںبلکہ احتیاط کی ضرورت ہے چونکہ ڈینگی مچھر کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے لہذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر کی پانی کی ٹینکی ،بالٹی ، ڈرم ،کنستر جن میں صاف پانی اورپھولدان ،گملے کے نیچے رکھے ہوئے برتن ،بوتلوں میں رکھے گئے پودوں کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں تاکہ مچھر اس میں داخل نہ ہوسکیں،مچھروں سے بچائو کے لیے کھڑکیوں اوردروازوں پر جالیاں لگوائیں، سوتے وقت مچھردانی کا استعمال کریں ، جسم کے کلے حصوں کو اچھی طرح ڈھانپ کررکھیں، مچھر بھگائو لوشن لگائیںاورگھروں میں مچھر مارسپرے یا مچھر بھگانے کے لیے کوائل کا استعمال کریں کیونکہ جتنا موذی ڈینگی مچھر سے بچائو کے لیے احتیاط کی جائے گی اتنا ہی مہلک بیماری سے بچائو ممکن ہوسکے گا

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں