سمبڑیال،سابقہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی، علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا

جمعہ 10 جون 2022 00:20

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2022ء) سابقہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی، علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ سمبڑیال کے علاقہ کوٹلی نوناں میں سابقہ رنجش کی بنا پر گائوں میں ملزمان کاشف عرف کاشی ،وکی اوران کے 3نامعلوم ساتھی ملزمان نے فائرنگ کر کے رہائشی محمد ارشد کے 22سالہ بیٹے نعمان ارشد کو فائرنگ کر کے مضروب کردیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،پولیس نے مضروب نوجوان کے والد محمد ارشد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اورمصروف کاروائی ہی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں