مبڑیال،تھانہ ایئرپورٹ کا علاقے میں ڈکیتیوںکا گراف اچانک بڑھ گیا

دن دیہاڑے رونما ہونے والی دلیرانہ واردات میں مسلح ڈاکوئوں نے شہری سے نقدی، لیپ ٹاپ چھین لیا

پیر 13 جون 2022 22:05

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2022ء) تھانہ ایئرپورٹ کا علاقہ ڈاکوئوں کے نرغے میں ،وارداتوں کا گراف اچانک بڑھ گیا، ڈکیتی کی دن دیہاڑے رونما ہونے والی دلیرانہ واردات میں مسلح ڈاکوئوں نے شہری سے نقدی، لیپ ٹاپ چھین لیاجبکہ سمبڑیال کے علاقہ میں چور شہریوں کی کاراور موٹر سائیکل چراکر رفوچکر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سے سرکل سمبڑیال کے تھانہ ایئرپورٹ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اورتقریبا ً ایک ہفتہ سے ڈکیتی کی تسلسل سے جاری وارداتوں کے سلسلے کے دوران گزشتہ روز2مسلح ڈاکوئوںنے منڈیر خورد کے رہائشی شہروز مظہر کو اپنا اپنا شکار بناتے ہوئے دن دیہاڑے موٹر وے کے قریب گن پوائنٹ پر اس سے نقدی اورقیمتی لیپ ٹاپ چھین لیا اورفرار ہوگئے جبکہ سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ میں نامعلوم چور رات کو شہری ارشد لطیف کی دربار میر ظریف کے احاطہ میں کھڑی کئی گئی بیش مالیت کاراورمحلہ رسول پورہ میں شہری عدیل عباس کی دودھ دہی کی دوکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نمبری STM-9907 چرا کر رفوچکر ہوگئی

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں