ِمبڑیال، مقدمہ بازی کی رنجش پر 5ملزمان کا شہری پر تشدد، ناک کی ہڈی توڑ دی، مقدمہ درج

پیر 13 جون 2022 22:05

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2022ء) سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر 5ملزمان نے تشدد کر کے شہری کے ناک کی ہڈی توڑ دی، پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کی حدود اڈہ بیگووالہ پر گزشتہ روز ملزمان رفاقت علی ، لیاقت علی پسرا ن بہادر علی سکنہ چائوکے کلاں جو کہ اپنے دیگر3ساتھی ملزمان کے ہمراہ آتشیں اسلحہ اورآہنی ہتھیاروں سے مسلح تھے اڈہ بیگووالہ کے رہائشی ٹھیکیدار آصف حسین ولد علی محمد کو پسٹل کے بٹ مار کر ناک کی ہڈی توڑ ڈالی اورآہنی ہتھیاروں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے بعدازاں اہل علاقہ کے آنے آنے پر فرار ہوگئے، بیگووالہ پولیس نے مدعی آصف حسین کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں