سمبڑیال:’’ایک ستم اورسہی‘‘ بدترین مہنگائی کے ہاتھوں مرے عوام ماہ رواں میں اضافہ شدہ قیمتوں پر مشتمل بجلی بلوں کی موصولی پر چیخ اٹھے

پیر 20 جون 2022 22:49

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2022ء) ’’ایک ستم اورسہی‘‘ بدترین مہنگائی کے ہاتھوں مرے عوام ماہ رواں میں اضافہ شدہ قیمتوں پر مشتمل بجلی بلوں کی موصولی پر چیخ اٹھے ،گزشتہ ماہ کی صرف شدہ بجلی کے بلوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کا دیا گیا ریلیف ختم ہونے اورموجودہ حکومت کی طرف سے بجلی قیمتوں میں بھاری اضافے پر مشتمل بجلی کے بھاری بل شہریوں پر’’بجلی ‘‘بن کر گرے،50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے غریب صارفین ہزاروںکے بل دیکھ کر چکراگئے، گھر میں ایک وقت کی روٹی پوری نہیں ہورہی ہزاروں کے بل کہاں سے جمع کروائیں ، گیپکو افسران اپنے علاقے کے لائن لاسز پورا کرنے کے لیے ’’جادوگری‘‘ دکھاتے ہوئے سارا ملبہ غریب پر ڈال دیتے ہیں بھاری بلوں کی موصولی پر سراپااحتجاج بنے چھوٹے بڑے طبقے کی دہائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن گیپکو سمبڑیال اورسب ڈویژن گیپکو سمبڑیال اورسب ڈویژن بھوپالوالہ میں گزشتہ ماہ صرف شدہ بجلی کے ماہ رواں میں حکومت کی طرف سے اضافہ شدہ قیمتوں اورسابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بجلی بلوں میں دیئے جانے والے ریلیف ختم کردہ بھیجے جانے والی بھاری رقوم پر مشتمل بجلی کے بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوادیں ہیں اور50 سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے غریب صارفین کو 3ہزارسے زائد رقم کے بل موصول ہوئے ہیں جبکہ 200سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والا صارف جسے روٹین میں 2000ہزارسی3ہزارتک بجلی کا بل آتاتھا 8ہزار سے 9ہزار تک بجلی بل موصول ہوئے ہیں جس سے بمشکل ایک وقت کی روٹی پوری کرنے والا دیہاڑی دار اورسفید پوش متوسط طبقہ غش کھاتے ہوئے چکرا کررہ گیا ہے ،دہائی دیتے شہریوں کا کہنا تھا کہ اول تو بدترین مہنگائی نے پہلے زندہ درگور کررکھا ہے اوپر سے موجودہ حکومت نے بجائے ریلیف دینے کے سابق وزیراعظم عمران خان کا ریلیف بھی بلوں سے ختم کردیا ہے اوراوپر سے بجلی کی قیمت بہت زیادہ بڑھادی ہے ،رہی سہی کسر واپڈا افسران اپنے اپنے علاقہ میں اپنی سرپرستی میں ملی بھگت سے چوری کروائی گئی بجلی کے لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے چوری شدہ بجلی غریب صارفین کے کھاتے میں محکمانہ ریونیو پورا کرنے کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے ’’ٹیکنیکلی جادوگری ‘‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے غریب کو مارنے کے لیے اپنا حصہ بھی ڈال لیتے ہیں ، سمبڑیال وگردونواح میں واپڈا کی طرف سے شہریوں کو بھجوائے گئے بھاری ظالمانہ بجلی بلوں پر حکومت اورواپڈا کے حکام کے خلاف شدید احتجاج پایا جارہا ہی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں