سیالکوٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعدسرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

پیر 1 اگست 2022 17:59

سیالکوٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعدسرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2022ء) سیالکوٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اس سلسلہ میں چیف آفیسر محکمہ تعلیم میاں ریاض احمد نےسکول سربراہان کو باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں تمام سکولوں کے سربراہان کوسکول میں جلدی آنے کا پابند کیا گیا تھا اور سکولز میں صفائی ستھرائی اور دیگر امور سرانجام دینے کی ہدایت کی تھی تاکہ سکولزکھلنے کے بعد طلباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں