ریسکیو1122سیالکوٹ نے ضلع بھر میں نکالے جانے والے اہم اور بڑے جلوسوں میں میڈیکل کوریج مہیا کی،ترجمان

منگل 9 اگست 2022 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) ریسکیو1122نے ضلع بھر میں نکالے جانے والے اہم اور بڑے جلوسوں میں میڈیکل کوریج مہیا کی۔ ریسکیو1122 نے یوم عاشورہ کے حوالے سے نکالے گئے جلوس کے دوران992عزاداروں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جبکہ12کو ہسپتال منتقل کیا۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرر ضوان نصیرکی خصوصی ہدایت پر یکم محرم سے دس محرم تک ریسکیو1122نے ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کو میڈیکل کوریج مہیا کی، خصوصا دس محرم یوم عاشورہ(شہادت امام حسین) کے دن 13اہم جلوس اور امام بارگاہوں میں ریسکیو رزوریسکیو محافظین نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر قیادت ڈیوٹی سر انجام دی۔

(جاری ہے)

ریجنل ایمرجنسی آفیسر گجرانوالہ نے مختلف امام بارگاہوں و جلوس پر بنائی گئی میڈیکل پوسٹوں پر انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ یوم عاشورہ پر ریسکیو1122نے اپنے تمام وسائل کو ہائی الرٹ رکھا، 16ایمبولینسز،4فائر ویکلز، ریسکیو وہیکل اور موٹرسائیکل ایمبولینسز، 140ریسکیورز کے علاوہ80ریسکیو محافظین بشمول09خواتین ریسکیو محافظین نے ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی قیادت میں ڈیوٹی سر انجام دی۔

ریسکیو1122نے ضلع بھر میں نکالے گئے جلوسوں میں زنجیر زنی کرنے والے 992عذاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 12کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ اسٹیشن انچارجز محمد رضا، عدنان خان، کے علاوہ شوکت علی ساجد، عمران، حامد نواز نے ریسکیورز اور ریسکیو محافظین پر مشتمل میڈیکل موبائل ٹیموں کے ہمراہ امام بارگاہ اڈہ پسروریاں، مستری عبداللہ، کینٹ، شاہ سیداں، رتیا سیداں، کوٹلی سید میر، مظفرپور، کوٹلی امیرعلی، رتیاں سیداں، کھروٹہ سیداں کی اہم بارگاہوں میں ایمبولینسز کے ساتھ میڈیکل کوریج مہیا کی۔

علاوہ ازیں تحصیل سمبڑیال، ڈسکہ اور پسرور کے مرکزی جلوسوں میں تحصیل انچارج محمد احسان، حسنین سبحانی اورمحمد اصغر کی سربراہی میں ریسکیورز و محافظین نے میڈیکل کوریج مہیا کی۔ تحصیل سیالکوٹ کا بڑا جلوس چوک شہیداں میں جمع ہو تا ہے جہاں عزادار زنجیر زنی اور ماتم کرتے ہیں، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ریسکیو نے چوک شہیداں میں ابتدائی طبی امداد پوسٹ قائم کی جس میں 09خواتین رضاکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس اور ڈی پی اونے بھی ریسکیو میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور ریسکیو کی کاوشوں کو سراہا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں