سیالکوٹ ،عشرہ محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر لائسنس یافتہ 152جلوس اور مجالس کا انعقاد

بدھ 10 اگست 2022 11:53

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں محرم الحرام کے پہلے10 ایام کے دوران مجموعی طور پر قدیمی، روائتی اور لائسنس یافتہ 152جلوس اور 196مجالس کا انعقاد کیا گیا۔جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا جو یکم محرم سے 10محرم تک ڈیلی 4شفٹوں میں 24گھنٹے فعال رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ یوم عاشورہ کے پرامن انعقاد پر تمام محکمے شاباش کے حقدار ہیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے سرانجام دئیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں تمام مکاتب فکر کے درمیان مثالی بھائی چارہ، اتحاد اور اتفاق پایا جاتا ہےجو انتہائی خوش آئند بات ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں