سیالکوٹ میں یوم عاشور پر 87علم، تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس ، 69مجالس انعقاد پذیر ہوئیں

بدھ 10 اگست 2022 22:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح سیالکوٹ میں یوم عاشور پر بیاد شہادت امام حسین ؓ کے سلسلہ میں 87علم، تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے جبکہ 69مجالس انعقاد پذیر ہوئیں جبکہ سینکڑوں تبرک اور مشروبات ی سبیلیں لگائی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے ضلع میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی نگرانی کیلئے نامزدضلعی مانیٹرنگ پرسن رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اخلاق نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثما ن ڈار، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ ذیشان رضاکے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ اڈہ پسروریاں اور مستری عبداللہ کے علاوہ جلوسوں کے روٹس اور کنٹرول روم کے دورے کئے۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اخلاق نے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ عشرہ محرم کے دوران ضلع بھر کی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کئے جانیوالے انتظامات، سکیورٹی اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں بالخصوص انتظامیہ اور پولیس نے احساس ذمہ داری کے ساتھ چوبیس گھنٹے انتھک کام کیا۔

انہوں کہاکہ ا فواج پاکستان، رینجرز، ٹریفک پولیس،ریسکیو1122، سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیاں اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی جو محنت کی وہ قابل تعریف ہے۔انہوں کہاکہ تمام مکاتبِ فکرکے علما، امن کمیٹیوں، تاجر برادری اور شہریوں کے تعاون سے رواداری اور باہمی ہم آہنگی کی فضا برقرار رہی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تمام انتظامات کو براہ راست مانیٹر کیا۔ مرکزی امام بارگاہ ادہ پسروریاں کے سیکرٹری ظفر عباس نے حسب منشاء بہترین سکیورٹی اور انتظامی امور کی انجام دہی پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او اور ان کے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں