سیالکوٹ،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آئندہ 24گھنٹے میں درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا اندیشہ، الرٹ جاری

جمعرات 11 اگست 2022 19:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آئندہ 24گھنٹے میں درمیانے درجے اور اونچے درجے کے سیلاب کا اندیشہ، الرٹ جاری ۔پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی پیشین گوئی کے مطابق دریائے چنا ب کے نالوں میں اگلے 24گھنٹے میں درمیانے اور وانچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے تمام متعلقہ محکموں کو پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے دریائے چناب ، دریائے توی، نالہ ڈیک اور نالہ ایک سمیت تمام برساتی نالوں میں پانی کی مانیٹر نگ کی جاری ہے ۔آج دوپہر 4بجے دریائے چناب میں مرالہ ہیڈورکس کے مقام پر اپ سٹریم پانی کا بہاو1لاکھ90ہزار833کیوسک ہے ۔ دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نالہ ڈیک میں 20ہزار515کیوسک پانی ہے اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جبکہ نالہ ایک، نالہ بھیڈ اور پلکھو میں پانی کا بہاوبالترتیب 415،213اور280کیوسک ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سےنمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔فلڈ فائٹنگ ، ریسیکیو اور ریلیف ٹیمیں فلڈ پلان کے مطابق ضروری مشینری اور آلات کے ساتھ اپنی ڈیوٹی پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو برساتی نالوں میں نہانے سے منع کریں ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر افراد اور مال مویشیکے انخلا اور متاثرین کیلئے فوڈ ہمپرز ، ریلیف کیمپس اور جانوروں کو چارے کی فراہمی کی جائے گی اور ممکنہ طور پر زیر آب آنے والے علاقوں کے مکینوں کو عارضی کیمپوں اور ریلیف کیمپس میں منتقل کیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں کی مساجد میں اعلانات کرکے مطلع کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی ایمرجنسی کنٹرول روم 24گھنٹے فعال رہے گا ، شہری کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے 9250011پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں