بھارت نے ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلابی ریلا چھوڑ دیا

جمعرات 11 اگست 2022 20:53

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) بھارت نے ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلابی ریلا چھوڑ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنا اصل چہرہ واضح کردیا، نالہ ڈیک میں اچانک پانی چھوڑ کر پاکستان کے لیے سیلاب کی کیفیت پیدا کردی۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد نالہ ڈیک میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا نو سے زائد دیہاتوں میں داخل ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روپووالی، کھیرے، کالووالی خورد، کوٹ، پورا، مل پور،دھاری وال،کلاسوالہ زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیلابی پانی سے یونین کونسل تخت پور کے دیہاتوں کو نقصان پہنچا۔محکمہ انہار کے مطابق نالہ ڈیک میں اس وقت سترہ ہزار ایک سو ستانوے کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے جبکہ یہاں سے پچیس ہزار کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں