اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا مسافر بسوں اور لوڈر گاڑیوں کے خلاف کارروائی

جمعہ 18 اپریل 2025 16:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی نے ڈسکہ میں مسافر بسوں اور لوڈر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہدایت جاری کی کہ جتنی نشستیں بس میں موجود ہیں، صرف اتنی ہی سواریاں بٹھائی جائیں اور کسی صورت اوور لوڈنگ نہ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں