سیالکوٹ، ضلع کو نسل سیا لکوٹ کے افسران اور ملازمین کیلئے ایک روزہ تر بیتی نشست کا اہتمام

افسران اور ملازمین اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے انجام دیکر عوام کے دکھو ں اور تکلیفوں کا مدوا کرسکتے ہیں،سیدّ بلال قطب الدین

منگل 21 فروری 2017 03:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) ضلع کو نسل سیا لکوٹ کے افسران اور ملازمین کیلئے ایک روزہ تر بیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ملک کے نامور اسکا لرسیدّ بلال قطب الدین نے اسلامی لیکچر دیتے ہو ئے کہا کہ ضلع کو نسل سیا لکوٹ کے افسران اور ملازمین اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دیکر عوام کے دکھو ں اور تکلیفوں کا مدوا کرسکتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دوسر وں پر تنقیدکر نے کی بجا ئے اپنی اصلاح کر یں ملک کی تر قی اور خو شحالی کے لیے لازم ہے ملت کا ہر فر د اپنے دائر کار میں رہے اپنی قو می ،اخلاقی اور مذہبی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں ۔انہو ں نے کہا کہ دین اسلام محبت ،اتحاد ،اخوت اور بھا ئی چارے کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ دین اسلام ہمیں انسا نیت سیکھاتا ہے اور ایک دوسر ے کی مد د کر نے کی تلقین کر تا ہے اسلام فر قہ بازی سے منع کر تا ہے ۔

سیدّ بلال قطب الدین نے ارکان اسلام نماز ،روزہ، حج ،زکوة پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں وہ شخص سب سے بلند مقا م ر کھتا ہے جو دوسر وں کے حقو ق کا خیال رکھتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اللہ پاک اپنے بندے کو اپنے حقوق کی انجام دہی پر معا فی د ے سکتا ہے لیکن حقو ق العباد کی انجام دہی میں غفلت اور کو تا ہی کو معاف نہیں کر تا جب تک جس کے ساتھ زیا دتی کی ہو وہ آپ کو معاف نہ کر دے ۔

انہوں نے کہا کہ حقو ق العباد انسانی حقو ق کا سب سے بڑا چا رٹر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اگر ہم اللہ کے ساتھ ساتھ بندوں کے حقو ق بھی ادا کر یں تو معاشر ہ امن کا گہو رہ بن سکتا ہے۔ چیئر پر سن ضلع کو نسل سیا لکوٹ حنا ء ارشد وڑائچ نے کہا کہ آج کی تقر یب کا مقصد ملازمین کو یہ باور کر وانا ہے کہ وہ اپنے اند ر ایک اچھے انسان کے اوصاف پیدا کر یں اوربحیثیت مسلمان ہما ری یہ کو شش ہو نی چا ہیے کہ ہم دوسر وں کے کام آئیں اور اللہ کی مخلوق کے لیے آسانیاں پیدا کر یں اور ان کے لئے مسائل پیدا کرنے سے باز رہیں ۔

چیئر پر سن ضلع کو نسل سیا لکوٹ حناء ارشد وڑائچنے سیدّ بلال قطب الدین کا سیا لکوٹ آمد پر ان کا شکر یہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ان کی دعوت پر سیا لکوٹ آتے رہیں گے اور اپنے قیمتی خیالات سے ہمیں نوازتے رہے گے ۔چیئر پر سن ضلع کو نسل سیا لکوٹ حناء ارشد وڑائچ ،وائس چیئر مین ملک ضیافت اعون اور چوہدری جمیل اشر ف نے ان کو سو وینئر پیش کیا ۔ تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی ترقی،خوشھالی اور بقاء کیلئے دعا کی گئی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں