قلیتوں کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیہات میں شامل ہے، چوہدری شمروز الٰہی گھمن

بدھ 22 فروری 2017 20:07

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ (ن) یورپ چوہدری شمروز الٰہی گھمن نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیہات میں شامل ہے کیونکہ جدوجہد آزادی میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں نے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کیا تھا ، ان خیالات کااظہار انہوںنے موضع جیٹھی کے میں ذیشان گِل کی رہائش گا ہ پر اقلیتی برادری سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر ذیشان گِل ،صدر یونین کونسل جیٹھی کے ملک غضنفر بہادر،اقلیتی کونسلر یعقوب مٹو، ایلڈر یونس بھٹی، پرویز سہوترا، ملک ارشد و دیگر بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور صوبائی تعصب ملک کیلئے زہر قاتل کی طرح ہے دشمن ہمارے ساتھ گوریلا جنگ کررہا ہے ،مشکل صورتحال میں پوری قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، بعض سیاستدان ہر واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فوج پاکستان اور دیگر سکیورٹی ادارے جانفشانی سے کام کررہے ہیں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے مٹھی بھر دہشت گرد اور انسانیت دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں