سیالکوٹ، خواتین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے اور جائزہ مقام دلوانے قانون سازی کی جاری ہی ہے،سنیٹر نز ہت صادق

جمعرات 23 فروری 2017 21:36

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء)صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ و سنیٹر نز ہت صادق نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے ،معاشرے میں جائزہ مقام دلوانے اور ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ان کو بااختیار بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت وفاق اور صوبے میں کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں موثر قانون سازی کی جاری ہی۔

خواتین بھی اس ملک کی باصلاحیت شہری ہیں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک اور جنسی امتیاز کے خاتمہ کیلئے مسلم لیگ ن ایک واضح منشور رکھتی اور اس پر100فیصدی عمل بھی کیا جارہا ہے۔ پارٹی قیادت کی خصوصی ہدایت کے مطابق صوبہ بھرکے اضلاع میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی تشکیل نو کا آغاز کردیا گیاہے جس کو مقصد زیادہ سے زیادہ خواتین کو پارٹی کا ممبر بنانا ہے اور اہلیت کے مطابق ان کو پارٹی کی ذمہ داریاں تفویض کرنا مقصود ہے تاکہ پارٹی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے جمعرات کو پا کستان مسلم لیگ ن ہائوس پیر س روڈ سیا لکوٹ میں خواتین کی تنظیم سا زی کے حوالے سے منعقدہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن سٹی سیالکوٹ چودھری محمدا کرام، اراکین قو می و صوبائی شکیلہ لقمان ڈاکٹر فلپس، ،گلناز شجاعت پاشا اورشبینہ ذکر یا وائیں،نصر ت جمشید ملک ،نسیم اختر خواجہ،بلقیس رانی کے علاوہ ضلع کونسل اور مونسپل کارپویشن سیالکوٹ کی لیڈی ممبران اور پارٹی عہدیداران نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی ۔

اراکین قومی و صوبائی ڈاکٹر فلپس عظیم، شکیلہ لقمان، بیگم گلناز شجاعت اورشبینہ ذکریا وائیںنے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پارٹی میں بالخصوص خواتین ونگ کی تنظیم نو کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ دہشت گردی کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی شہادتوں کی وجہ سے ہر محب الوطن ہرشہری کی آنکھ پُرنم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم دنیا کی بہادر ترین قوم ہے اور دہشت گردانہ کارروائیوں سے گھبرانے والی نہیں پوری قوم کومیاں محمد نواز شریف کی والہانہ قیادت اور پاک فوج کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے اور جلد ہی اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ وطن کے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھارہی اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں