سیالکوٹ،سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کو بلند وبہتر بنانے کیلئے حکومت وسائل مہیا کررہی ہے،ڈاکٹر آصف طفیل

جمعہ 24 فروری 2017 20:39

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بنیادوں سہولتوں کی فراہمی اور معیار تعلیم کو بلند وبہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے مقامی اسکولوں کے سربراہان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسکولوں میں اساتذہ اور طالب علموں کی حاضری کو 100%فیصد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں بالخصوص پرائمری اسکولوں میں وزیر اعلیٰ ایجوکیشن روڈ میپ کے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو اسکولوں کے باقاعدگی سے دورے اور معائنہ کرنا ہونگے اور اسکول کونسل کے ساتھ ملکر اسکولوں میں بچوں کے داخلے کروانے کیلئے بھرپور مہم چلانا ہوگی اور جن مراکز کی ریٹنگ مقررہ اہداف سے کم ہوگی ان کے اے ای اوز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی برائے ایجوکیشن سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او ایجوکیشن محمد فاروق خاں، ڈی ایم او عامر شہزاد، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن یونس وڑائچ، ڈی ای اوز، ڈی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور ایم ای ایز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی ایم او سیالکوٹ عامر رضا نے وزیر اعلیٰ پنجاب ایجوکیشن روڈ میپ کے مطابق محکمہ تعلیم سیالکوٹ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی جس پرڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے سی ای او ز کو ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین کی خدمات واپس کردی جائیں گی ان کے ساتھ کسی قسم کی رورعایت نہیں برتی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں