سیالکوٹ: ڈکیتی کی دو وارداتیںچار مسلح ڈاکو ئوں نے رقم لو ٹنے کے بعددکاندار کو زخمی کر دیا

ہفتہ 25 فروری 2017 20:13

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) سیالکوٹ کے عوام عدم تحفظ کا شکار۔ تھانہ مراد پور سیالکوٹ کے علاقے میںہفتہ کے روز گوھد پور کی ایک مارکیٹ میں ڈکیتی کی دوسری واردات۔چار مسلح ڈاکو رقم لو ٹنے کے بعددکاندار کو زخمی کر گے۔سیالکوٹ کے علاقے تھانہ مراد پور کی حدود میںڈکیتیوں،قتل اور دیگر جرائم کی سیریل جاری ہے۔پولیس خاموش تماشائی بن کرامن کے دعوے کامذاق اڑا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے گوھدپور میں چار روز پہلے دن دیہاڑے چا ر مسلح ڈاکوئوں نے ایک الیکٹرک کی دکان میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد دو عدد پستول سے گولیاں مار کر دو سگے بھائیوںاور میاں خالد کے بیٹو ں مدثر خالداور مصدق خالد کو موت کی نیید سلادیا تھا۔ جبکہ ہفتہ کے روز گوھد پور کی ایک خاکی شاہ مارکیٹ میں ایک دوسری ڈکیتی کی واردات ہو ئی جس میں دو مو ٹرسائیکلوں پر سوارچا ر مسلح نقاب پوش ڈاکوایک برتنوں کی دکان میں داخل ہوئے اوراسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کی واردات کرکے ایک لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی اور مزاحمت کرنے پر دکاندار کو تشدد کر کے زخمی کر دیا اور اطمینا ن سے فرار ہو گے۔تھانہ مراد پور مذکورہ چاروں نقاب پوش ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے میں ناکام۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں