پنجاب حکومت نے ڈسکہ میں تفریحی پارک کے قیام کیلئے 2کروڑ 25لاکھ کی خصوصی گرانٹ جاری کر دی

ہفتہ 25 فروری 2017 21:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) پنجاب حکومت نے ڈسکہ میں تفریحی پارک کے قیام کے لئے 2کروڑ 25لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈسکہ خواجہ عاطف رضا نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ جلد ہی سٹیڈیم روڈ پر نہر بی آر بی ڈسکہ کے ساتھ دس ایکڑ اراضی پر تفریحی پارک بنائے گی۔

(جاری ہے)

یہ پارک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔

چئیرمین بلدیہ ڈسکہ نے مذید بتایا کہ گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول ڈسکہ سے ملحقہ گرائونڈ مین بلدیہ ڈسکہ جلد ہی ایک منی پارک بنائے گی جس کے تمام اخراجات مقامی سماجی شخصیت بابا جی خالد محمود ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کلاں میں شاہ ولی اللہ پارک کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے۔ واضح رہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ڈسکہ کے شہری تفریحی پارک سے محروم چلے آرہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں