لیگ حکومت پر الزام لگانے والوں کو عوام نے بری طرح مسترد کردیا ہے ،چوہدری طارق سبحانی

پیر 27 فروری 2017 22:58

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ چیئرمین اوورسیز پاکستان وایم پی اے چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے کوششیں کرنے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر الزام لگانے والوں کو عوام نے بری طرح مسترد کردیا ہے ، میاں محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ، مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام کو صحت اورتعلیم جیسی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے ، ان خیالات کااظہارانہوںنے جنرل کونسلر رانا طارق محمود ،سابق ناظم حاجی رانا گل نواز کے بھتیجے محسن اقبال کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور پاکستان کے روشن مستقبل نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا چھوڑ دیں ،عمران خان کو گزشتہ ناکامیوں سے سبق سیکھ لینا چاہیے کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت نے جوجامع اورٹھوس پالیسی اختیار کی ہے اس کے نتیجہ میں آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن ضرب عضب اورآپریشن رد الفسادجاری رہے گااوردہشت گردوں ،سہولت کاروںکو چن چن کر ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں