پوری قوم آپریشن ردالفساد کی حمایت میںہے، حکومت فوج اور عوام مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے،لیگی ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ

پیر 27 فروری 2017 22:58

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) مسلم لیگی ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ مستحکم اورخوشحال پاکستان ہم سب کے مفاد میں ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے تعلیم وصحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی سڑکوں کی تعمیر ودیگر سماجی شعبوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ،میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ امن لانے اور فسادیوں کو نشان عبرت بنانے کے معاملے پر پوری قوم آپریشن ردالفساد کی حمایت میںہے حکومت امن اور ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے انشاء اللہ حکومت فوج اور عوام مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے امن ملک وقوم کا مقدر ہے وہ دن دور نہیں جب مستحکم خوشحال اورپرامن پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرے گا ،وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملک وقوم کا درد رکھتے ہیں ،شبینہ زکریا کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی پر سیاست کرنا یاذاتی نفع ونقصان کا سوچنا ملک وقوم سے غداری ہے سب کو ملک میں قیام امن کے لیے اوردہشتگردوں سے ملک کو صاف کرنے کے لیے یکسو ہونا چاہیے دہشتگردوں کا مقصد قوم کے حوصلوں کو متزلزل کرنا ہے لیکن سب کو ملک ان کے عزائم ناکام بنانے ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت کر ہی مستحکم اورخوشحال پاکستان بن سکتا ہی

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں