پانامہ لیکس کا کیس مکمل ہو چکا ہے ،تحریک انصاف کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ، صرف پاکستان کوکرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں ،تحریک انصاف کی جدوجہد کے باعث پہلی بار ملک کے وزیراعظم کا احتساب ہورہا ہے، شریف خاندان نے جمہوریت کے نام پر ملک پر بادشاہت مسلط کررکھی ہے ،جہاں ان کے خاندان کے افراد اور وزراء کرپشن کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں ، ، پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہونے سے ہی ادارے مضبوط ہوں گے

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق ،اعجاز چوہدری اور دیگرکی صحافیوں سے گفتگو

پیر 27 فروری 2017 23:22

پانامہ لیکس کا کیس مکمل ہو چکا ہے ،تحریک انصاف کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں  ، صرف پاکستان کوکرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں ،تحریک انصاف کی جدوجہد کے باعث پہلی بار ملک کے وزیراعظم کا احتساب ہورہا ہے، شریف خاندان نے جمہوریت کے نام پر ملک پر بادشاہت مسلط کررکھی ہے ،جہاں ان کے خاندان کے افراد اور وزراء کرپشن کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں ، ، پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہونے سے ہی ادارے مضبوط ہوں گے
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان نعیم الحق ،اعجاز چوہدری اور بریگیڈئر(ر) محمد اسلم گھمن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا کیس مکمل ہو چکا ہے ،تحریک انصاف کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ،تحریک انصاف صرف پاکستان کوکرپشن سے پاک اورامن کا مرکز چاہتے ہیں تحریک انصاف کی جدوجہد کے باعث پہلی بار ملک کے وزیراعظم کا احتساب ہورہا ہے ،حکمران طبقہ اداروں کو مضبوط بنانے کی بجائے افسر شاہی کو مضبوط بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام مسائل کے حل کے لیے اداروں میں رشوت کے بغیر کام نہیں کروا سکتے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہونے سے ہی ادارے مضبوط ہوں گے شریف خاندان نے جمہوریت کے نام پر ملک پر بادشاہت مسلط کررکھی ہے ،جہاں ان کے خاندان وزراء کرپشن کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر حکومت اربوں روپے قرض لے کر آئندہ آنے والی نسلوں کو اورزیادہ قرض کی دلدل میں پھنسایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو سمبڑیال میںضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عظیم نوری گھمن کے بھتیجے احسن ناصر گھمن کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ضلعی صدر عثمان ڈار ،شاہنواز چیمہ ، خواجہ عارف ، چوہدری عنصر، قاری ذوالفقار سیالوی، امجد لطیف بٹ، جمشید اسلم چیمہ ، اسد اللہ رندھاوا، عمراحسان گھمن، اعجاز احمد ورک، فیاض اقبا ل چیمہ ، ہارون ضیاء گھمن، صابر عالم بھٹی ایڈووکیٹ ، ناصر بھٹی ایڈووکیٹ، زاہد عالم بھٹی ایڈووکیٹ ، خلیل الرحمن باجوہ ، زاہد نسیم گھمن ، ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ، شیخ عظمت اللہ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک گیر جماعت بن چکی ہے اورآئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ،ایک سوال کے جواب پر ان کا کہناتھا کہ پانامہ لیکس میںمیاں برادران مکمل طور پر پھنس چکے ہیں اوربہت جلد نااہل ہوجائیں گے موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت سنگین صورتحال پیدا ہوچکی ہے پاکستان ہر شعبہ زرعی ، اقتصادی اورمعاشی طورپر کمزور ہوتا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ شریف خاندان کے سارے مفادات اوراثاثے ملک سے باہر ہیں پاکستان میں صرف حکومت کرنا چاہتے ہیں ان حکمرانوں کی پالیسیاں سب کے سامنے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف ملک وقوم کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں