سیالکوٹ کو مثالی شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، توحید اختر

منگل 28 فروری 2017 21:42

سیالکوٹ ۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری توحید اختر نے کہا ہے سیالکوٹ کو مثالی شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت چیئرمین سیال ملک محمد اشرف اعوان نے کی، اس موقع پر ریاض الدین شیخ چیئر مین اتحاد فائونڈر گروپ سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت ،نعیم یوسف و ائس چیئر مین سیال، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام ،ڈپٹی میئر چوہدری بشیر احمد ، میجرجنرل (ر)میر حیدر علی خان سی ای او سیال ، سابق چیئرمین چوہدری غلام مصطفی، سابق چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد اسلم ڈار،انجینئر خاور انور خواجہ،چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی، سابق صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت احسن بھٹی،ڈائریکٹرز اعجاز چوہدری، چوہدری خالد، ذولفقار ملک،ایڈمن مینجر نواز طور ، چیف آفیسر میونسپل سیالکوٹ ظفر قریشی اور میڈیکل آفیسر محمد اسلم بٹ بھی موجود تھے، اس موقع پرچوہدری توحید اختر نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

(جاری ہے)

تقریب سے ریاض الدین شیخ چیئر مین اتحاد فائونڈر گروپ ،چیئرمین سیال ملک محمد اشرف اعوان اور جنرل (ر)میر حیدر علی خان سی ای او سیال نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں