صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق کی جانب سےفٹبال آفیشلز کے اعزازمیں تقریب

جمعہ 14 جنوری 2022 17:01

صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق کی جانب سےفٹبال آفیشلز کے اعزازمیں تقریب
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء) صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے فٹبال آفیشلز کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار احمد ، علی امتیاز ، بابائے فٹبال شیخ اشفاق احمد پیاجی ، ڈویژنل کوچ وسابقہ کپتان قومی فٹبال ٹیم ہارون یوسف،اکرم اکی، عمران لطیف، چودھری منیر، رضوان آصف، عزیز عطاری، رمضان کمبوہ، عبدالحفیظ اور ملک نزاکت نے تقریب  میں شرکت کی ۔

قبل ازیں  صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے گوجرانوالہ ڈویژن کی فٹبال ٹیم کیلئے سیالکوٹ میں ہونے والے ٹرائلز کاتفصیلی جائزہ لیا ۔اس موقع پر  صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ ڈویژنل ٹرائلزمیں گوجرانوالہ ڈویژن کے 6 اضلاع کی تمام کلبز، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

یہ اس ایونٹ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 6اضلاع کے 17درجن سے زائد کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے نتیجے میں اصل میرٹ نکل کے سامنے آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے آغاز کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی کے سر جاتا ہے ۔ سپورٹس کے فروغ کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرائلز کے کامیاب انعقاد پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ، مقامی ایسوسی ایشنز اور ضلع انتظامیہ کا تعاون شامل رہا ۔

انہوں نے کہاکہ  2022ءکھیلوں کے فروغ کا سال ہوگا نوجوان کھیلوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کریں گے ، گراس روٹ سے ٹیلنٹ ہنٹ کرکے ضلع، ڈویژن اور صوبہ کی ٹیموں کی تشکیل سے قومی ٹیم میں بین الااقوامی معیار کے پلیئر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرینگے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار احمد نے بتایا کہ ٹرائلز میں 200سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور سلیکشن کمیٹی کے تمام اراکین نے پلیئرز کے ٹیسٹ لئے امید کی جاسکتی ہے کہ ٹرائلز کی بدولت ٹیلنٹ ابھر کے سامنے آئے گا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کامیاب ٹرائلز کے انعقاد پر تعاون اور سرپرستی پر صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق اور فٹبال ایسوسی ایشن کے آفیشل کا شکرگذار ہوں جن کی بدولت بطور فوکل پرسن میں اپنی ذمہ داری کما حقہ ُ انجام دے سکا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں