ہزار گنجی بس اڈاہ کی منتقلی سے مسافروں سمیت ٹرانسپوٹرز کے مسائل میں اضافہ ہو گا،ملک ساجد بنگلزئی

ہفتہ 9 مئی 2015 16:15

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) ضلعی صدر ٹرانسپورٹ یونین سبی ملک ساجد بنگلزئی نے کہا ہے کہ ہزار گنجی بس اڈاہ کی منتقلی سے مسافروں سمیت ٹرانسپوٹرز کے مسائل میں اضافہ ہو گا ،صوبائی حکومت بس اڈاہ کو ہزار گنجی منتقل کرنے کا فیصلہ واپس لے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچھی کے ٹراسپورٹرز کے وفد سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ ہزار گنجی میں بس اڈاہ کی منتقلی سے صوبے کا بلوچ بیلٹ مکمل طور پرمتاثر ہوگا جبکہ اندرون ملک پنجاب ،سندھ اور خیبر پختونخوا سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑئے گا انہوں نے کہا کہ سبی سے کوئٹہ کا کرایہ دوسو روپے ہے جبکہ ہزار گنجی سے شہر تک جانے کے لیے ٹیکسی کا کرایہ پانچ سو روپے لیا جاتا ہے جو غریب صوبہ کے غریب عوام کے ساتھ انتہائی ظلم و زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ سبی ٹرانسپورٹ یونین بس اڈاہ کو ہزار گنجی منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں حکومت بلوچ بیلٹ کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے اور عوام کو سہولیات فراہم کرئے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں