کیسکو کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرویونین کا ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ ‘دھرنا

بدھ 3 جون 2015 16:27

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) کیسکو کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرویونین کا ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ ودھرنا،واپڈا کی نجکاری ملک اور عوام کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے حکومت ہوش کے ناخن لے،احتجاجی مظاہرہ ودھرناسے مقررین کا خطاب،تفصیلات کے مطابق واپڈیا ہائیڈرو یونین سبی کی جانب سے ایس ڈی او آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرویونین کے سرکل چیئرمین حاجی افضل کھوسہ،عیسیٰ خان سیلاچی ، بشیر احمد چانڈو،سلطان ابڑو، عبدالمجید کھوسہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کا جو فصیلہ کیا گیا ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گئے انہوں نے کہا کہ اس سے واپڈا مزید خسارئے میں جائے گا جبکہ واپڈا سے منسلک لاکھوں ملازمین کا بھی معاشی قتل ہوگا جس کی واپڈا ہائیڈرو یونین سمیت ملک بھر کے مزدور پرزور مخالفت کرئے گی اور واپڈا کو کسی صورت نجکاری میں تبدیل ہونے نہیں دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج واپڈا تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور واپڈا کی ترقی کے لیے کام کرنے والے ملازمین جو شب وروز اپنا خون پسینا ایک کرکے ادارئے کو مستحکم بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری ملک بھر کے ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہوگا جس کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین سیسہ پلائی دیوار بن کر ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے واپڈا سمیت قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو ملازمین ملک گیر احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں