سبی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

بدھ 26 دسمبر 2018 16:55

سبی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس
سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) بلوچستان کے شہر سبی اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی خوف و ہراس پھیل گیا اور سبی کے مکین گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے علاقوں میں نکل آئے۔

(جاری ہے)

فوری طور پر اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز سبی سے 102 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا ،ْاس زلزلے کی گہرائی 40کلومیٹر زیر زمین تھی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں