سبی، چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ،19 زخمی ، 5 کی حالت تشویشناک

ہفتہ 27 ستمبر 2014 13:43

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سبی کے علاقے چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے جن میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز پورے شہر میں سنی گئی ، دھماکے سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ،امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ہسپتال ذرائع نے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں