نشتر روڈ سبی ترین چوک پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، 7افراد زخمی،زخمی سول ہسپتال منتقل

جمعرات 11 دسمبر 2014 22:07

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء ) نشتر روڈ سبی ترین چوک پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں 7افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے نشتر روڈ پر ترین چوک کے سامنے موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر مختلف ایمبولینسز سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ڈی آئی جی پولیس ،ڈی پی او ، ڈی ایس پی ،ایف سی کے کرنل سمیت اعلی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،سیکورٹی فورسز ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ تین گاڑیاں اور 4 موٹرسا ئیکل تباہ ہوگئے اور قریبی دوکانوں کو جزوی نعقان پہنچااس سلسلے میں مذید تفتیش پولیس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں