لائیواسٹاک کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، ڈاکٹر حاجی افضل نودھانی،

جانوروں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے تما م اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنے اپنے علاقوں میں گھوڑا ہسپتالوں اور ڈسپنسریز کی مانیٹرنگ کو تیز ،کردیں،ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک اینڈی ڈیری ڈویلپمنٹ

ہفتہ 3 جنوری 2015 21:06

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)لائیواسٹاک کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے،جانوروں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے تما م اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنے اپنے علاقوں میں گھوڑا ہسپتالوں اور ڈسپنسریز کی مانیٹرنگ کو تیز کردیں،سبی ڈویژن میں جانوروں کی رجسٹریشن کے عمل کے آغاز کو جلد مکمل کرکے حتمی رپورٹ ڈویژنل ہیڈ کوآرٹر میں جمع کرائی جائے،ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک اینڈی ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر حاجی افضل نودھانی نے سبی ڈویژن کے اضلاع سبی،زیارت،کوہلو،ڈیرہ بگٹی،ہرنائی کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ماہانہ اجلاس میں خطاب میں کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر حاجی افضل نودھانی نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو سختی کے ساتھ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنے اپنے اضلاع میں مالداروں کے مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں،اور جانوروں کی ویکسی نیشن کے عمل کو یقینی بنائیں انہون نے کہا کہ جانوروں میں پائے جانے والے موضی امراض کے تدارک کے لیے لائیواسٹاک کے صوبائی سیکرٹری محمد صدیق مندوخیل کی سربراہی اور خصوصی ہدایت پر سبی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ایمر جنسی نافذ کرکے ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حاجی افضل نودھانی نے جانوروں کی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں سے قبل ہی جانوروں کی رجسٹریشن کے کوائف ڈویژنل ہیڈ کوآرٹر میں جمع کرائیں ،تاکہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں میں سبی ڈویژن میں پائے جانے والے جانوروں کی نشاندہی ہوسکے اور اس ضمن میں مالداری کے فروغ کے لیے مالداروں کو سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں