30فروری کو سبی آمد پر سراج الحق کا تاریخی استقبال کیا جائیگا، مولانا گل محمد بلوچ

منگل 13 جنوری 2015 16:05

سبی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی ضلع سبی کے امیر مولانا گل محمد بلوچ ، سابق امیر ضلع میر مظفر نذر ابڑو نے کہا کہ 30فروری کو سبی آمد پر مر دمجاہد سراج الحق کا تاریخی استقبال کیا جائیگا سبی میں تربیتی اجتماع اور جرگے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے انشا ء اللہ بلوچستان بھر کے ارکان وکارکنان اس تاریخی اجتماع میں شرکت کریں گے بلوچستان کامسئلہ جماعت اسلامی حل کر سکتی ہے اسلامی پاکستان خوشحالی بلوچستان کی بنیادبنے گی یکم فروری کو مسئلہ بلوچستان کو اجاگر ،حل کیلئے مشاورت ولائحہ عمل ترتیب دیا جائیگاسراج الحق عوام کی دلوں کی دھڑکن اور مسئلہ بلوچستان کے حل کا عوامی لیڈر ہے بلوچستان کے عوام کی توقعات صرف سراج الحق اورجماعت اسلامی سے ہے ۔

(جاری ہے)

30،31جنور ی اور یکم فروری کوسبی کے عوام وذمہ دارانِ جماعت اسلامی سبی آمدپر ارکان وکارکنان اور عوام الناس وقبایلی عمائدین استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں قبائلی عمائدین ، عوام الناس ومعتبرین سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی انہوں نے اس موقع پر تربیتی اجتماع وجرگہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے وابستگان کی تربیت اسلامی طور طریقے کے مطابق کر رہی ہے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی جرگہ مکالمہ گفتگو اور مزاکرات کی راہ ہموارکررہی ہے گزشتہ کئی عشروں سے بلوچستان میں طاقت کی زبان استعمال ہورہی ہے جس سے مسائل بڑھ گئے ہیں ردعمل اور تعصب ونفرت پھیل گئی ہے مگرعوام کو اس کے بدلے دہشت خوف نفرت ،دوریاں اور تعصب ،غربت وبدامنی ملی جس کی وجہ عوام کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے جماعت اسلامی صوبے کے عوام کو پریشانی ومسائل سے نکالیگی تاکہ دیانت دار اسلامی حکومت کی راہ ہموار ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں