ریلوے مسافروں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،ڈی ٹی او ریلوے

جمعہ 23 جنوری 2015 20:09

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) ڈ ی ٹی او ریلوے کوئٹہ محمد جنید اسلم نے کہا ہے کہ ریلوے مسافروں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے مسافروں کی شکایت کا بروقت ازالہ کیا جائے گا ریلوے اسٹال چلانے والے افراد اشیاء خوردونوش نرخنامے کے مطابق فروخت کریں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سبی ریلوے اسٹیشن کے اچانک دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈی ٹی او ریلوے محمد جنید اسلم نے سبی ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے دوران اضافی رقم چارج کرنے والے اسٹالوں کو جرمانہ کیا گیا انہوں نے اس موقع پر ریلوے عملہ کو تاکید کی کہ وہ مسافروں کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ مسافر کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے اسٹیشن ماسٹر سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محنت کش یونین کے صوبائی وائس چیر میں میر نسیم گشکوری بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں