سبی میں پٹرول پمپوں پر پٹرول غائب ہوگیا، لوگوں کو مشکلات کاسامنا

پیر 2 فروری 2015 17:44

سبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء)ملک میں پیٹرول کی مصنوعات کے قیمتوں میں کمی کے بعد سبی کے پٹرول پمپوں پٹرول غائب ہوگئی ہے عوام کو سستا پیٹرول کے حصول میں مشکلات کا سامنا ،ڈرم مافیا پیٹرول کی فی لیٹر 90روپے سے 100روپے لیٹر فروخت کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول کی نرخوں میں نمایا کمی کے بعد سبی کے پٹرول پمپوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث شہرویوں کو سرکاری ریلیف مہنگی پڑگئی پیٹرول پمپوں میں پیٹرول کی قلت کے باعث ڈرم مافیا کا سونے پر سہاگا ہوگیا منی پیٹرول پمپوں اور ڈرم مافیا پیٹرول کی فی لیٹر 90روپے سے 100روپے فروخت کر رہی ہے پیٹرول کی مصنوعات کے قیمتوں میں کمی کا فائدہ لوگوں کو نہیں مل رہا ہے پیٹرول کی قلت کے باعث لوگ اپنے گاڑیوں اور موٹر سایئکلوں میں فی لیٹر پیٹرول 90روپے سے 100روپے میں ڈل وارہے ہیں لوگوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول پمپوں میں پیٹرول کی قلت کا نوٹس لیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں