بختیارآباد کے قریب دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے تباہ ‘ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی

ہفتہ 7 فروری 2015 14:12

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) بختیارآباد کے قریب دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سبی کے قریب بختیارآباد میں نامعلوم شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے ٹریک کا 2 فٹ حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد پنجاب اور سندھ سے آنے والی ٹرینوں کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کے لئے فوری طور پر کارروائیاں شروع کردی گئیں اور 2 گھنٹے میں مرمت کا کام مکمل کرکے ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کردیا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں