تعلیم یافتہ معاشرہ صحت مند ماحول اور عوامی مسائل کا خاتمہ نیشنل پارٹی کاوژن ہے ‘نیشنل پارٹی کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیر ینہ مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ‘خالی نعروں کا دور گزر چکا‘عملی طور پر کام کرنے کیلئے ہر فورم استعما ل کریں گے ‘نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا مقصد مستحکم و مضبوط بلوچستان ہے ،

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیرصحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ کی ”آئی این پی“ سے بات چیت

ہفتہ 14 فروری 2015 20:50

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری 2015ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیرصحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ معاشرہ صحت مند ماحول اور عوامی مسائل کا خاتمہ نیشنل پارٹی کاوژن ہے نیشنل پارٹی کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے دیر ینہ مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے خالی خولی نعروں کا دور گزر گیا اب عملی طور پر کام کرنے کیلئے ہر فورم استعما ل کریں گے نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا مقصد مستحکم و مضبوط بلوچستان ہے جس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاسکتا قومی پولیو مہم کو کامیاب نے اور نقل کے خاتمہ کیلئے میڈیا اپنا رول پلے کرے ۔

وہ ہفتہ کو ”آئی این پی “سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی سبی کے جنرل سیکرٹری سیلم عمر رند ایڈووکیٹ میر اللہ بخش مری بھی موجود تھے میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو ترجیح دی قلیل عرصہ میں جس طرح سے عوامی مسائل کو حل کیا گیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بلوچستان کے سلگتے مسائل کے خاتمہ تعلیم وصحت کی بروقت فراہمی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے جو اقدامات کئے گئے وہ قابل ذکر ہیں ہم اعلانات کا سہارا نہیں لیتے بلکہ عملی خدمت کرکے عوام کے دلوں میں جگہ بناتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کاوشوں کے باعث کئی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوا ہے ہم ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کی بلا رنگ ونسل کاوشوں سے بلوچستان کی تعمیر وترقی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا مقصد ومحور ترقی یافتہ خوشحال مضبوط مستحکم بلوچستان ہے اس کیلئے جدوجہد جاری رہے گی بلوچستان کی پسماندگی ومحرومی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ ونیشنل پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین اپنی صاحیتوں کا استعمال کررہے ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں ظلم وجبر استحصال سے پاک ترقی و تعلیم یافتہ پرامن مضبوط و مستحکم بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنائیں گے اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سبی سمیت بلوچستان بھر کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ایم پی اے فنڈز عوام کی مشاروت سے خرچ کئے جائیں گے اجتماعی مسائل کو اولیت دی جائینگی کسی کو نظر انداز نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کونے کونے سے پولیو کا خاتمہ ہمارا مشن ہے جس کیلئے مقامی سلح پر میڈیا کے نمائندے عوام میں شعور وآگہی پید ا کریں تاکہ ہم پولیو سمیت نقل کے ناسور کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوسکے بعدازاں میر سیلم عمر رندایڈووکیٹ نے سول ہسپتال سبی سمیت سبی کے عوامی مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر کو تفصیلی آگہی فراہم کی ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں