پولیو خطرناک بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام اپنا رول ادا کریں،

ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 24 فروری 2015 21:48

سبی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاپولیو خطرناک بیماری ہے کو بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے ضلع سبی میں ہونے والی قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام اپنا رول ادا کریں پولیو مہم میں غفلت ولاپرائی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ آزاد انہ بلا خوف وخطر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ پولیو کی لعنت کی وجہ سے اب تک کئی بچے معذوری کا شکا بن کر اپنے مستقبل کو تاریک کر بیٹھے ہے والدین اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنانے اور پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ مکمل تعاوں کریں اور اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کیلئے اپاہچ بنانے سے بچائیں انہوں نے علماء کرام میڈیا سے بھی امید کی کہ وہ عوام میں پولیو کے حوالے سے شعوربیدار کریں اور پولیو کے خلاف مہم کو جہاد سمجھ کر حصہ لیں کرہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں ضلعی انتظامیہ اپنے محدود وسائل میں رہ کر عوام کو بنیادی صحت کی تمام سہولیات ان کی گھروں کی دہلیزپر فراہم کررہی ہے چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق سبی میں قومی پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا محکمہ صحت کے اہلکار سبی میں ہر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے قطرے پلائیں تاکہ اس موزی مرض کا مکمل خاتمہ ہوجائے اس موقع پر ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر میاں منظور نے سبی میں پولیو مہم کے حوالے سے آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سبی کی دو تحصیلوں میں پولیو مہم کے دوران 38595پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قظرے پلا ئیں جائیں گے ضلع سبی کی دوتحصیل سبی لہڑی اور کٹ منڈائی سانگان بابرکچھ کی 19یونین کونسل میں موبائل 162 ٹیمیں گھر گھر جاکر جبکہ ریلوے اسٹیشن منی بس اڈہ کوئٹہ وتلی ڈھاڈر ویگن اڈہ ، بائی پاس ٹول پلازہ ناڑی پل سمیت 19فکسڈ پوائنٹ اور 35ٹرزیرٹ پوائنٹ پرپولیو ٹیم پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے پولیو مہم میں 14ڈاکٹرز 19زونل سپروائنر29ایر یا انچارج اور29موٹر سائیکل ایریا انچارج مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے بھی فول پروف اقدامات کئے گئے ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی کسی صورت کسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہیں ہوگا تمام ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولیو مہم میں کوئی غفلت ولاپرائی نہیں کروں گا واضح رہے کہ قومی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ کی ہدایت پر سبی میں (آج) سے شروع ہونے والی قومی پولیو کو کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ کی نگرانی میں مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں تاکہ وہ پولیو ٹیموں کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کا بھی جائز ہ لیں سکیں جبکہ سبی میلے کے انعقاد کے باعث پولیو مہم منسوخ کی گئی تھی تاہم سبی میلے کے تاریخ میں تبدیلی کے بعد ضلع سبی میں پولیو مہم (آج) 25فروری سے شروع کی جائے گے 27 فروری تک جاری رہے گی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں