وطن عزیز کے اسلامی تشخص کے تحفظ ملک کو سرمایہ داروں ، جاگیر داروں اور کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ کرپشن سے پاک اور ایماندار قیادت کا انتخاب کریں،

الخدمت فاوٴنڈیشن بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما میر مظفر نذر ابڑو کی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 فروری 2015 21:48

سبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) الخدمت فاوٴنڈیشن بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما میر مظفر نذر ابڑونے کہا کہ وطن عزیز کے اسلامی تشخص کے تحفظ ملک کو سرمایہ داروں ، جاگیر داروں اور کرپٹ عناصر سے نجات دلانے اور ملک کے کروڑوں غریب و مظلوم عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پاکستان کومضبوط و مستحکم بنانے اسے غیروں کی محتاجی سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ کرپشن سے پاک اور ایماندار قیادت کا انتخاب کریں جشن سبی میلے کے موقع پر الخدمت فاوٴنڈیشن فری میڈیکل کیمپ لگاکر مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل یکساں ہیں ان مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں سے ہی کامیاب ہوسکتی ہیں جماعت اسلامی فرقہ واریت اور نسانیت سے بالاتر ہوکر مثبت سیاسی جدوجہد کی قائل ہے جماعت اسلامی میں امارت پھولوں کی اسٹیج نہیں ذمے داریوں کو بوجھ ہوتی ہیں پاکستان میں تبدیلی اپنی خاندانی حکومتیں قائم کرنے والے نہیں لاسکتے تبدیلی لانے کیلئے پاکستان کیلئے لڑنے اور پاکستان کی خاطر زندہ رہنے کا جذبہ چاہیے پاکستان کی خاطر لاکھوں جانوں کی قربانیا ں دینے اور ہجرت کرنے والوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں جانے دیں گے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کیلئے پاکستان بہترین عطیہ خداوندی تھا مگر خودغرض حکمرانوں نے اسے غریب مہنگائی جہالت کا گھر بنا دیا ذلت اور محتاجی ملک کا مقدر بن گئی آبادی کی اکثریت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے تھرمیں بھوک سے بچے مررہے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کو پرواہ نہیں اگر عوام بے حسی غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے رہے تو ہمارے مسائل کبھی حل نہیں ہونگے اب ہمیں اپنے آپ کو اور سارے نظام کو بدلنا ہوگا انہوں نے کہا پاکستان کو جدید اسلامی ریاست بنا کر رہیں گیاور پاکستان کو بچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کا دورہ بلوچستان کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوچکا ہے انہوں بتایا کہ جشن سبی میلہ جو اپنی رویات کا امین ہے اس شاندار موقع پر الخدمت فاوٴنڈیشن میلے میں آنے والوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرے گی اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو فری ادویات بھی فراہم کی جائے گی مستحق افراد کی بھی مدد کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں