سبی،سبی میلے میں محکمہ ثقافت بلوچستان کا ثقافتی گدان بزرگوں ،بچوں اور خواتین کی توجہ کا خصوصی مرکز بنا رہا

بدھ 11 مارچ 2015 21:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سبی میلے کے دوران محکمہ ثقافت بلوچستان کی جانب سے لگایا گیا بلوچستان ثقافتی گدان بزرگوں ،بچوں اور خواتین کی توجہ کا خصوصی مرکز بنا ہوا تھا گدان میں موجود لوک فنکار سارا دن اپنی خوبصورت آواز میں بلوچستان کے معروف دھنوں کے تاروں کو جوڑ کر لوگوں کولوگوں سے داد وصول کر تے رہے اس کے علاوہ وہاں بلوچستان کے مختلف علاقوں کے مخصوص علاقائی رقص بھی پیش ہوتا رہا جن میں کوک رقص ،اور ڈھول کی تھاپ ،پر لوگ بھی موجود جھولتے رہے گدان میں موجود محکمہ ثقافت کے ڈپٹی ڈائر ریکٹر محمدپناہ بلوچ نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان تہذیبوں کا امام ہیں اور سبی بھی دھرتی روایت کے امینوں اور محبت کے پیامروں کی سرزمین ہے سبی میلہ کے تاریخی پس منظر کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ثقافت بلوچستان اس میں بڑے جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہے تاکہ میلے میں شریک لوگ اس خطے کے حقیقی ثقافت کے رنگوں سے لطف اندوز ہوسکیں

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں