پاک فوج دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کو شعار بنائے ہوئے ہے ،بریگیڈئیر شہزاد،

سیلاب ،زلزلہ ،یاکسی اور قدرتی آفات میں عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جاتا ہے،گفٹ تقسیم کے موقع پر خطاب

بدھ 11 مارچ 2015 22:24

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) بریگیڈئیر شہزاد نے کہا ہے کہ پاک فوج دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہے سیلاب ،زلزلہ ،یاکسی اور قدرتی آفات میں عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جاتا ہے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل کی خصوصی ہدایت پر سی ایم ایچ سبی کے تعاون سے بیف ریسرچ سینٹر کے ڈیری فارم میں سبی میلے کے موقع پر پاک فوج نے فری میڈیکل کیمپ لگایا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز غریب اور نادار بچوں ،خواتین اور مردوں میں گفٹ پیکٹ کی تقسیم کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے میڈ یکل کیمپ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جہاں پر ڈاکٹر فاروق ،ڈاکٹر بشر،ڈاکٹر میجر عائشہ ،ڈاکٹر سدرہ،ڈاکٹر کیپٹن ندہ مریضوں کا معائنہ کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ ان چار دنوں میں 500سے زائد مریضوں کو علاج معالج کی سہولیات فراہم کر کے ادویات بھی مفت دی گئی ہیں انہوں نے کہا پاک فوج کی زیر نگرانی مفت میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے تربیت یافتہ سرجیکل ،فزیشن ،گائنا کالو جسٹ ،سپیشلسٹ ،ڈاکٹرز مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف ہیں انہوں نے وارڈ میں ایک بزرگ مریض کی عیادت کی اور تسلی دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد صحت یاب ہوں گے کر نل عمر ،کرنل حبیب ،صوبیدار حیدر ،اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ،سبی کے عوام کو پاک فوج کی جانب سے مریضوں کے لئے لگائے گئے کیمپ میں پر خوشی ہوئی ہے اور اس میں سبی سمیت گرد و نواح کے بھی لوگ علاج معالج کے لیے آرہے ہیں برگیڈئیر شہزاد نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمارے جوانوں کی خدمات پیش پیش ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ نہ صرف اس کیمپ میں بلکہ جشن سبی میں فوجی سازوسامان کی نمائش بھی جاری ہے دونوں مقامات پر انعامات کے گفٹ تقسیم کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین و بچوں سمیت مختلف شعبہ جات کے لوگوں کی اس ہتھیاروں کی نمائش میں دلچسپی خوش آئیندہ ہے جہاں پر ہمارا عملہ لوگوں کو ہتھیار وں کے متعلق مفید معلومات فراہم کر رہا ہے انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کے آئیندہ بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں