سبی میں مسافر وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی،ایک مسافر جاں بحق ،متعدد زخمی

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ،سبی میں مسافر وین سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، سیلابی سے مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئیں جبکہ کچھی اور بولان کے علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی ۔سبی میں طوفانی بارش سے مسافر وین سیلابی ریلہ میں گئی ۔سبی کمشنر غلام علی کے مطابق مسافر وین سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔لیویز اور ایف سی کے جوانوں کی مدد سے تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں