رئیس فیض محمد ماچھی جاموٹ کو ساتھیوں سمیت بی این پی عوامی میں شمولیت پر مبارک باد

بدھ 8 اپریل 2015 18:28

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )بی این پی عوامی ضلع سبی کے صدر و وائس چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل سبی میر محمد چانڈیو ،جنرل سیکرٹری ٹکری اسلم جتوئی ،ملک شاہد بلوچ ایڈوکیٹ ،محمد دین مری ،رفیق بلوچ،جلال بلوچ ،یونس گشکوری،واجہ نادر بلوچ ،کرامت شاہ ،اور حنیف جمالی نے اپنے مشترکہ بیان میں رئیس فیض محمد ماچھی جاموٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت بی این پی عوامی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے بی این پی عوامی سبی میں مزید فعال اور منظم ہوگی انہوں نے امید ظاہر کی کہ رئیس فیض محمد ماچھی جاموٹ اور انکے ساتھی پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچائے گیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں