سینٹرل جیل مچھ میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی، لاش ورثاء کے حوالے

بدھ 8 اپریل 2015 19:03

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) سینٹرل جیل مچھ میں قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ مجرم کو پھانسی دیدی گئی لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیکورٹی پلان کے تحت مچ جیل میں قتل کے مجرم میر حمزہ کو پھانسی دیدی گئی پھانسی سے قبل ڈاکٹرز کی ٹیم نے مجرم کا طبی معائنہ بھی کیا مجرم نے 1995کو پرانی دشمنی کی بناء پر محمد ایوب کو قتل کیا تھا 2004میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہوجانے پر موت کی سزا دی تھی مجرم کی لاش کو جیل انتظامیہ نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں