سبی، انسانیت کی خدمت سے دنیا میں سکون اور آخرت کو سنوارنے کا موقع ملتاہے ، سردار کمال خان بنگلزئی

جمعہ 17 اپریل 2015 17:28

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) میونسپل کمیٹی سبی کے چیرمین حاجی محمد داود رند نے کہا کہ انسانیت کے خدمت سے اس دنیا میں سکون اور آخرت کو سنوارنے کا موقع ملتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ھاوس سبی میں سنگت ویلفیر سوسائٹی سبی کے زیر اہتما م ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی کے خصوصی تعاون سے آل سبی سردار بہادر خان بنگلزئی سائیکل ریس کے کامیاب ہونے والوں میں تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسٹنٹ دائر یکٹر سوشل ویلفیر سبی میر دین محمد مری،سنگت کے صدر میر حدث خان مری،جنرل سیکرٹری سید مصطفے شاہ،کونسلر فقیر محمد رند،افتخار الحق کیانی،انسپکٹر افتخار الحق،حاجی خالد خان،عبدالواحد کھوسہ اور دیگر بھی موجود تھے میونسپل کمیٹی سبی کے چیرمین حاجی محمد داود رند نے کہا کہ انسان کو عبادت کرنے سے جنت جبکہ خدمت کرنے سے اللہ ملتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی کے عوام کے لیے سنگت ویلفیر سوسائٹی کے گراں خدمات ہیں انہوں نے کہا کہ ادارے کے ساتھ میر اتعاون ہمیشہ رہے گا۔

(جاری ہے)

تنظیم کے صدر حدث خان مری نے ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے تعاون کیا ہے یہ پروگرام ان کی کاوشوں کے بدولت عمل میں آئی ہے اور ان سے توقع ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نے سنگت ویلفیر سوسائٹی سبی کے عوامی خدمات کے صلہ میں دس ہزار روپے کا اعلان کیا ہے ۔تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین حاجی محمد داود رند نے پوزیشن لینے والواں میں نقد انعامات اورشیلڈ تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں