ضلع کچھی میں ماضی کی نسبت موجودہ دور میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالدخان مگسی

جمعہ 1 مئی 2015 21:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالدخان مگسی نے کہا ہے کہ ضلع کچھی میں ماضی کی نسبت موجودہ دور میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے،جس کا سہرا ضلعی انتظامیہ کچھی کے سر جاتا ہے،ڈپٹی کمشنر کچھی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کی ذاتی کوششوں اور دلچسپی کے باعث ضلع کچھی کے عوام کے جان و مال کے تحفظ سمیت ان تک بہم سہولیات پہنچائی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں ماضی کی نسبت موجودہ دور میں امن و امان کی صورتحال کافی حد تک ٹھیک ہوچکی ہے اور قیام امن کے لیے ضلعی انتظامیہ کچھی کی کوششیں بارآور ثابت ہورہی ہیں عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ سمیت عوامی نمائندوں پر فرائض کی طرح شامل ہیں اور عوام کی جانب سے وابسطہ توقعات کو ہرصورت یقینی بنایاجائے گا امن و امان کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا ہے،اور ضلع کچھی میں قیام امن کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کے پرامن ماحول کو شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ہڑتال اورنازیبا وال چاکنگ کرکے سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے جبکہ بندوق کی نوک پر لوگوں کے کاروبار کو بند کرنا عوام دشمن اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کچھی کے عوام کے تحفظ کے لیے کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر ضلع کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ،احتجاج کرنا جمہوریت کا حسن ہے لیکن احتجاج کے دوران بندوق کی نوک پر کاروبارزندگی کو معطل کرنا جمہوریت نہیں بلکہ ڈکٹیٹر شپ کو مسلط کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کچھی کے عوام جمہوریت پسند اور پرامن ہیں جو ضلع کچھی کے پرامن ماحول کو بگاڑنے والوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں